Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / روہنگیا میں مسلمانوں کیخلاف تشدد، فوجی کارروائی میں 6 ہلاک

روہنگیا میں مسلمانوں کیخلاف تشدد، فوجی کارروائی میں 6 ہلاک

یانگون 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے مسلم روہنگیا اقلیتی آبادی والے علاقہ میں تشدد بھڑک اُٹھا جہاں فوج نے بتایا کہ 6 افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ جھڑپوں میں دو فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ شمالی رکھینے علاقہ میں مسلم روہنگیا اقلیتیں آباد ہیں اور یہ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہے۔ گزشتہ ماہ یہاں سرحدی چوکیوں پر اچانک دھاوے کئے گئے تھے جس میں 9 ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے اس کے بعد فوج نے سارے علاقہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ فوج نے حملہ آوروں کی تلاش میں کئی افراد ہلاک اور بے شمار کو گرفتار کیا ہے۔ حکومت کا یہ موقف ہے کہ روہنگیا دہشت گردوں کے بیرون ملک اسلام پسندوں کے ساتھ روابط ہیں۔

TOPPOPULARRECENT