Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / روہن بوپنا : ڈیوس کپ سنگلز میچ میں کامیاب

روہن بوپنا : ڈیوس کپ سنگلز میچ میں کامیاب

چندی گڑھ 17 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے روہن بوپنا نے سنگلز میچس کھیلنے کے تجربہ میں حالیہ عرصہ میں کمی کے باوجود عین وقت پر خودکو سنبھالتے ہوئے ڈیوس کپ ایشیا / اوشیانا گروپ ایک مقابلہ میں ہونگ چونگ کے خلاف کامیابی درج کرلی جبکہ یونگ کئیو لم نے ہندوستان کے رام کمار راما ناتھن کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کو وائیٹ واش سے محروم کردیا ۔ ساکیٹ مئینینی کی جگہ میدان پر اترنے کیلئے مجبور ہوکر بوپنا نے چونگ کے خلاف اچھا مظاہرہ کیا ۔ حالانکہ انہیں پہلے سیٹ میں شکست ہوئی گئی تھی ۔ دوسرے سیٹ کے آغاز میں بھی انہیں مشکلات پیش آئیں تاہم عین وقت پر انہوں نے خود کو سنبھالا اور بتدریج اپنے کھیل میں بہتری پیدا کرتے ہوئے تین سیٹوں کے مقابلہ میں 3 – 6, 6 – 4, 6 – 4 سے کامیابی درج کروائی ۔ بوپنا نے ڈیوس کپ میں اپنا آخری سنگلز میچ 2012 میں کھیلا تھا جب انہوں نے ازبیکستان کے سرور اکرموف کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔ ڈیوس کپ میں بوپنا کیلئے یہ دسویں سنگلز کامیابی تھی ۔ حالانکہ اس میچ کی زیادہ اہمیت نہیں رہ گئی تھی کیونکہ ہندوستان سیریز اپنے نام کرچکا تھا ۔ پانچویں میچ میںرام کمار راما ناتھن کوشکست ہوگئی اور وائیٹ واش نہیں ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT