Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / رویندرا بھارتی چوراہا پر حادثہ ‘9 انجنیئرنگ طلبا زخمی

رویندرا بھارتی چوراہا پر حادثہ ‘9 انجنیئرنگ طلبا زخمی

حیدرآباد۔ 20 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ رویندرا بھارتی چوراہا ، سیف آباد علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں 9 انجینئرنگ طلبہ زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سی وی آر انجینئرنگ کالج ابراہیم پٹنم سے تعلق رکھنے والے طلبہ آج صبح 5:30 بجے نیکلس روڈ پر 5K رن میں شرکت کے بعد کالج واپس لوٹ رہے تھے کہ رویندر بھارتی چوراہے کے قریب میٹرو ٹرین تعمیراتی کام میں مصروف کرین جو اسمبلی تا رویندر بھارتی غلط سمت (رانگ سائیڈ) جارہا تھا ، سامنے سے آنے والی بس کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں 9 طلبہ زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس حادثہ میں بس بُری طرح تباہ ہوگئی۔ سیف آباد پولیس نے بتایا کہ آج صبح سی وی آر کالج کے طلبہ جملہ 12 بسیس میں نیکلس روڈ پہونچے تھے اور 5K رن میں حصہ لینے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں انجینئرنگ کالج کی بس تباہ ہوگئی اور پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT