Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / رویندر بھارتی میں فلموں کی نمائش کا دوبارہ آغاز

رویندر بھارتی میں فلموں کی نمائش کا دوبارہ آغاز

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی
حیدرآباد ۔ /29 اگست (سیاست نیوز)  رویندرابھارتی میں اکٹوبر سے فلموں کی نمائش کا دوبارہ آغاز ہوگا ۔ تلنگانہ میں فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کیلئے رویندرا بھارتی کے آڈیٹوریم کو اکٹوبر سے دنیا بھر کے فلموں کی نمائش کیلئے کھولا جائے گا ۔ بتکما فیسٹول کے ساتھ ہی ہر اتوار کو شام 4 بجے بین الاقوامی فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔ رویندرا بھارتی کی دوسری منزل پر واقع منی ہال میں جرمنی ، جاپان اور ایوارڈ یافتہ فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔ مختصر فلموں کو بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ فلمسازوں کو ان فلموں سے معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ محکمہ ثقافت نے فرانس اور ایران کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارت خانوں سے ربط رکھتے ہوئے  فلموں کا بین الاقوامی ہفتہ منانے کی اجازت حاصل کی ہے ۔ رویندرا بھارتی کی دوسری منزل پر واقع منی ہال کو 1995 ء سے قبل فلموں کی نمائش کیلئے استعمال کیا جاتا تھا لیکن برسوں سے اس ہال کو استعمال نہیں کیا گیا ۔ اس تھیٹر میں واقع سنیما پروجیکٹر مکمل تباہ ہوگیا ہے ۔ عہدیدار اس منی ہال کی تزئین نو میں مصروف ہے ۔ فلموں کی نمائش کیلئے ایک ڈی وی ڈی پروجیکٹر بھی خریدا جارہا ہے ۔ تلگو فلم صنعت میں زیادہ تر آندھرا سے تعلق رکھنے والے ہیروز اور ٹکنیشینس کا غلبہ ہے ۔ اس منی ہال کی دوبارہ کشادگی سے فلموں کی نمائش کا موقع ملے گا اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے فلم سازوں کو کچھ سیکھنے میں مدد ملے گی ۔ ہندوستان کے مقبول فلمساز وی شانتا رام اور دیگر نے اٹلی کی فلم بائیسیکل تھیوز (سیکل کا چور)  دیکھ کر ہی اپنے اندر فلمسازی کا جذبہ پیدا کیا تھا ۔ اکٹوبر کو جو پہلی فلم نمائش کی جائے گی وہ شیام بینیگل کی فلم انکور ہوگی ۔ اس فلم کو ضلع رنگاریڈی میں فلمایا گیا تھا ۔ شیام بینیگل حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس منی ہال میں ساری دنیا کی فلموں کی نمائش سے تلنگانہ کے فلم سازوں کو بھی اپنے اندر تبدیلی لانے اور فلم سازی میں ملکہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ محکمہ ثقافت کے ڈائرکٹر ایم ہری کرشنا نے کہا کہ ہم اس تھیٹر میں ہالی ووڈ کے فلموں کے علاوہ کوریائی ، فرانسیسی ، ایرانی ، چینی اور دیگر فلموں کی نمائش کریں گے ۔ کلاسیک فلمیں جیسے سٹی آف گاڈ کی بھی نمائش کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT