Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / رویندر جڈیجہ کی آج شادی

رویندر جڈیجہ کی آج شادی

راجکوٹ ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات لائنس کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی کل ریوا سولنکی کے ساتھ شادی ہورہی ہے۔ گجرات لائنس کے ذرائع نے کہا کہ جڈیجہ ٹیم کے ساتھ آج ممبئی نہیں آئے ہیں اور وہ ممبئی کے خلاف مقابلے میں ٹیم کا حصہ بھی نہیں ہیں، کیونکہ کل وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ 21 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد کیخلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں بھی ان کی شرکت ہنوز غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ جڈیجہ ، سریش رائنا کی ٹیم گجرات لائینس کے اہم کھلاڑی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT