Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / رویندر گایکواڑپر ایرانڈیا کی پابندی ختم

رویندر گایکواڑپر ایرانڈیا کی پابندی ختم

نئی دہلی، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایئر انڈیا نے شیوسینا کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ رویندر گایکواڑ کے خلاف اپنی فلائٹوں میں سفر پر دو ہفتے قبل لگائی ہوئی پابندی ختم کردی ہے۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ ’’وزارت شہری ہوا بازی کی ہدایت پر ایئر انڈیا نے فوری اثر سے پابندی ہٹا لی ہے‘‘۔ مسٹررویندر گایکواڑ پر 23 مارچ کو ایئر انڈیا کے ایک 60 سالہ رکن عملہ کو جوتے سے پیٹنے کا الزام ہے۔ وہ خود ایک ٹیلی ویژن چینل پر یہ بات قبول کر چکے ہیں۔ اس معاملے میں ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جاچکی ہے۔اپنے رکن عملہ کے ساتھ بد سلوکی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کے بعد 24 مارچ کو ایئر انڈیا اور چھ دیگر کمپنیوں نے ان پر پابندی لگا دی تھی۔ اسی دوران انڈین کمرشیل پائلیٹ اسوسی ایشن نے جو ایرانڈیا کے پائلیٹس کی یونینوں میں سے ایک ہے، شیوسینا ایم پی سے غیرمشروط معذرت خواہی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر انہیں پرواز کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دی۔

 

توبہ و استغفار کریں : میر واعظ
سری نگر 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس کے چیرمین اور متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کے امیر میر واعظ مولوی عمر فاروقی نے کشمیر موجودہ ناسازگار موسمیص ورتحال کو انتہائی تشویشناک اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک کڑی آزمائش قرار دیتے ہوئے عوام الناس بالخصوص علمائے کرام اور ائمہ حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجگانہ نمازوں خصوصاً نماز جمعہ کے موقع پر توبہ و استغفار کا اہتمام کرکے اللہ تعالیٰ سے رحمت و بخشش اور موسم کی بہتری کیلئے دعا کریں۔

TOPPOPULARRECENT