Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / روی شاستری کا تقرر نہیں کیا گیا :بی سی سی آئی

روی شاستری کا تقرر نہیں کیا گیا :بی سی سی آئی

ممبئی ۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) روی شاستری کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر کئے جانے کی بی سی سی آئی نے تردید کردی ہے اور بورڈ کے سکریٹری امیتابھ چودھری نے کہا کہ میڈیا میں نئے کوچ کے تقرر کی جو خبر چل رہی ہے وہ درست نہیں ہے۔ قبل ازیں میڈیا میں کہا جارہا تھا کہ انیل کمبلے کے ڈرامائی استعفی کا توقعات کے مطابق اختتام عمل میں آیا ہے اورسابق کپتان روی شاستری کو کوچ کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا اور سابق ٹیم ڈائریکٹر کو ہندوستانی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا گیا ہے اور انکی معیاد آئی سی سی 2019 کے ورلڈ کپ تک دو سال کے لئے ہے۔ وہ 3جولائی کو عہدہ کے لئے درخواست دی جس کو بی سی سی آئی کی مقررکردہ کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی طرف سے منظور کیا گیا اور یہ کمیٹی سچن تنڈولکر، سورو گنگولی اور لکشمن پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے بموجب تنڈولکر کی جانب سے شاستری کو ترغیب دینے کے بعد انہوں نے عہدے کے لئے درخواست دی تھی۔پتان کوہلی کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں جس کا فائدہ شاستری کو دوسرے امیدواروں میں سے کچھ زائد ہوا۔ ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر شاستری کی سرپرستی میں ہندوستان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ 2015 آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی علاوہ ازیں شاستری کی سرپرستی میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا میں میزبان ٹیم کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں 3-0 کی کامیابی حاصل کرنے کے علاوہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز 3-0 کی بھی کامیابی حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ شاستری نے 1981 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹسٹ کرئیر کا آغاز کیا تھا اور اسی سال انگلینڈ کے خلاف محدود اوورس کی کرکٹ میں کھاتہ کھولا تھا۔شاستری نے 80 ٹسٹ مقابلوں میں 35.79 کی اوسط سے 3830 رنز بنائے ہیں۔ علاوہ ازیں 151 ٹسٹ وکٹوں کے ساتھ وہ ہندوستان کے کامیاب ترین آل راونڈرس میں شمار کئے جاتے ہیں۔ٹسٹ کے ساتھ وہ ونڈے میں بھی اتنے ہی کامیاب تصور کئے جاتے ہیں جیسا کہ انہوں نے 150 ونڈے مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور3108 رنز بنانے کے علاوہ 36.04 کی اوسط سے 129 وکٹیں بھی لیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT