Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / رَہانے کی بھی ’مارکٹ قیمت‘ میں اضافہ

رَہانے کی بھی ’مارکٹ قیمت‘ میں اضافہ

نئی دہلی۔25 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی تصور کئے جانے والے اوپنر و مڈل آرڈر بیٹسمین اجنکیا رہانے جنہیں 2015ء میں سیئٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل ہوا تھا، وہ نہ صرف ہندوستانی ٹیم میں اپنی اہمیت کو مسلسل مستحکم کررہے ہیں بلکہ ان کی مارکٹ مانگ میں اضافہ بھی ہورہا ہے جیسا کہ کرکٹ کے ساتھ قریبی تعلق نبھانے والی کمپنی سیئٹ نے رہانے کے ساتھ 4 سالہ معاہدہ کیا ہے جس کے بعد اب وہ اپنے بیاٹ پر ’سیئٹ‘ کا لوگو استعمال کریں گے۔ رہانے جن کو تکنیکی اعتبار سے ایک مکمل بیٹسمین مانا جاتا ہے اور فیلڈنگ میں بھی وہ ٹیم کے بہترین فیلڈر مانے جاتے ہیں جنہوں نے 2015ء میں سری لنکا کے خلاف 8 کیچز پکڑتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے خلاف منعقدہ فریڈم سیریز میں حریف ٹیم کے سوپر بیٹسمین اے بی ڈی ویلرس کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے انہوں نے سیریز میں سب سے زیادہ 266 رنز بنائے۔ تینوں طرز کی کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ مستحکم کرچکے رہانے اب تجارتی مارکٹ میں بھی اپنا مقام مستحکم کرنے کی سمت گامزن ہیں۔ ’سیئٹ‘ کمپنی جوکہ کرکٹ کے ساتھ اپنا خاص تعلق رکھتی ہے جس نے کرکٹ کی درجہ بندی کو بھی اسپانسر کیا ہے، وہ رہانے سے قبل روہت شرما‘سریش رائنا اور ایشانت شرما کے ساتھ بھی معاہدات کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT