Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / رچرڈز ، پاکستان سے 80 ہزار ڈالرز کے طلبگار ، معاہدہ نہ ہوسکا

رچرڈز ، پاکستان سے 80 ہزار ڈالرز کے طلبگار ، معاہدہ نہ ہوسکا

دبئی ، 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نگران کوچ ویوین رچرڈز نے پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے 80 ہزار ڈالرز مانگ کر پی سی بی کو حیران کر دیا۔ سر ویوین رچرڈز سے بطور مینٹور پاکستان کی نیشنل ٹیم کیلئے خدمات کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نگران کوچ سر ویوین رچرڈز نے تین ہفتوں کیلئے ٹیم کی حوصلہ افزائی کے 80 ہزار ڈالرز مانگ لئے،جبکہ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ہفتوں کے تیس تا چالیس ہزار ڈالرز مناسب معاوضہ ہے۔ پی سی بی ورلڈ ٹی 20 کیلئے رچرڈز کی مینٹور کی حیثیت سے خدمات حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن اب یہ معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ پی سی بی کو توقع تھی کہ 40 ہزار ڈالرز میں معاہدہ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھاری معاوضے کی وجہ سے پی سی بی نے رچرڈز کی تقرری کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ رچرڈز کو اب بھی پیشکش ہے اگر وہ معاوضے پر نظرثانی کریں تو فوری تقرری کی جا سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT