Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / رچرڈز کی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی

رچرڈز کی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی

لاہور۔16 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سابق کھلاڑی  سر ویوین رچرڈز نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی سی بی کی پیشکش کو رد نہیں کریں گے۔ تاہم  وقار یونس پاکستانی ٹیم کیلئے بہتر کام کر رہے ہیں۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ دورے کی اجازت نہ ملنا دکھ کی بات ہے۔ واضح رہے کہ  رچرڈز پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بطور کوچ کام کر رہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے سر رچرڈ کی پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی دلچسپی کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT