Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / رچرڈسن آزادی کپ کے لئے آئی سی سی میچ ریفری

رچرڈسن آزادی کپ کے لئے آئی سی سی میچ ریفری

کراچی۔30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کیلئے میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق ویسٹ انڈیز کپتان رچی رچرڈسن کو میچ آفیشل مقرر کردیا ہے۔یہ 2009 میں سری لنکائی ٹیم پر ہوئے حملے کے بعد پہلا موقع ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں کسی میچ یا سیریز کیلئے اپنے عہدیدار کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔11 ٹسٹ، 19 ونڈے اور 18 ٹوئنٹی20 میچوں میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے سابق کپتان پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز میں ریفری کی خدمات انجام دیں گے۔ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان تین ٹوئنٹی20 میچوں پر مشتمل آزادی کپ کی سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 12 تا 15 ستمبر کو کھیلی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT