Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / رچرڈ تھیلر کو اقتصادیات کا نوبل انعام

رچرڈ تھیلر کو اقتصادیات کا نوبل انعام

اسٹاک ہوم ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ماہر معاشیات رچرڈ تھیلر کو آج معاشیات کے نوبل امن سے سرفراز کیا گیا۔ دریں اثناء نوبل جیوری نے انہیں معاشیات کو انسان دوست بننے اپنا اہم رول ادا کرنے پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے معاشیات اور نفسیات کے درمیان پائی جانے والی خلیج کا دور کیا کیونکہ ان کی ریسرچ معاشی اور مالیاتی مارکٹس میں برتاؤ والی معاشیات پر مرکوز تھی جو انفرادی یا اجتماعی طور پر کئے جانے والے فیصلوں پر نفسیاتی اور سماجی اثرات کے پہلوؤں کی نشاندہی کرتی ہے۔ جیوری نے تھیلر کو معاشیات اور نفسیات کو باہم جوڑنے روح رواں کا رول ادا کرنے والا زبردست ریسرچ اسکالر قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT