Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / رکاوٹ کے بعدامریکی طیارہ کی صحیح سلامت لینڈنگ

رکاوٹ کے بعدامریکی طیارہ کی صحیح سلامت لینڈنگ

واشنگٹن،20مئی(رائٹر)امریکی فوج نے امریکن ایئرلائنس کے ایک طیارے میں کسی گڑبڑی کی اطلاع ملنے پر دو جنگی طیاروں کی مدد سے اس طیارے کو ہونولولو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحیح سلامت اتار لیا۔بحرالکاہل کمان کے ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا ۔حالانکہ فوج یا امریکن ایئرلائنس نے فوراً اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ طیارے میں کس قسم کی گڑبڑی تھی لیکن مقامی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس سے ہونولولو جارہے طیارے کے ایک مسافر نے زبردستی کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ہوائی نیوز ناؤ نے کہا کہ ایئرلائنس کے پائلٹ، عملے کے اراکین اور ہونولولو کے ایک پولیس افسر نے اس مسافر کو گرفتار کرلیا ہے ۔نامعلوم ذرائع کے حوالے سے نیوز آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ مرد مسافر ترکی کا ہے اور اس سے پہلے اس نے لاس اینجلس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی سکیورٹی ضابطوں کی خلاف ورزی کی تھی لیکن اسے کسی طرح طیارے میں چڑھنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT