Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / رکمنی بائی اکیڈیمی کے اسپورٹس ایونٹ کا آغاز

رکمنی بائی اکیڈیمی کے اسپورٹس ایونٹ کا آغاز

سکندرآباد پبلک اسکول میں چیس و کیرم ، وائی ڈبلیو سی اے میں ٹی ٹی مقابلے
حیدرآباد ، 28 جولائی (ای میل) سہ روزہ چھٹے رکمنی بائی ٹیبل ٹینس، چیس اینڈ کیرم ٹورنمنٹ کا آج پی مدھوسدھن راؤ، سکریٹری و کرسپانڈنٹ، سکندرآباد پبلک اسکول نے افتتاح کیا۔ رکمنی بائی اسپورٹس اکیڈیمی ابھرتے اسپورٹس ٹیلنٹ کو کھوجنے اور حوصلہ افزائی کرنے میں سرگرم رہتی ہے۔ اس سالانہ اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کیلئے زائد از 60 اسکولز اور 400 سے زیادہ شرکاء رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ اعزازی مہمانوں پرکاش راجو سکریٹری ٹی ایس ٹی ٹی اے اور نرسمہا راؤ جوائنٹ سکریٹری ٹی ایس ٹی ٹی اے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر اسکول مسز شلپا روی اور اکیڈیمک ڈائریکٹر ایم ایم آگسٹائن اس موقع پر شریک ہوئے۔ مسز جے سجاتا پرنسپال نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ایونٹ کے شرکاء کو اسپورٹسمن شپ برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ سکندرآباد پبلک اسکول میں زیرتعلیم طالبات و انٹرنیشنل ٹی ٹی کھلاڑیوں لاسیا اور ساسیا نے اگزبیشن میچ کھیلا۔ ٹی ٹی چمپئن شپ کا مقام وائی ڈبلیو سی اے ہے اور چیس اور کیرم کے مقابلے سکندرآباد پبلک اسکول میں منعقد کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT