Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی پر قتل کا الزام مسترد

رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی پر قتل کا الزام مسترد

آرمور /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دلت امبیڈکر سنگھم ضلعی قائدین کی جانب سے آرمور منڈل پریشد ہال میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر دلت امبیڈکر سنگھم یونین ضلعی قائد سائنا نے صحافیوں کو بتایا کہ رکن ا سمبلی آرمور جیون ریڈی دلتوں کو اہمیت دیتے ہوئے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کر رہے ہیں اور ان کیلئے کئی ترقیاتی فنڈس حکومت سے جاری کروا رہے ہیں لیکن کچھ اپوزیشن پارٹی کے قائدین بوکھلاٹ کا شکار ہوکر ان پر قتل کا الزام لگارہے ہیں۔ حالانکہ دو دلت نوجوان سرک حادثے کا شکار ہوکر فوت ہوگئے اس پر محکمہ پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے سڑک حادثہ بتایا لیکن اپوزیشن جماعتوں کے قائدین دلت قوم کے ووٹ کیلئے رکن اسمبلی کے خلاف قتل کا الزام لگارہے ہیں ۔ یہ غلط بات ہے ۔ اس طرح کی حرکات پر امبیڈکر یونین کے قائدین اپوزیشن جماعتوں کو باز رہنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پرامبیڈکر یونین کے قائدین ، سائنا ، اے اشوک ایڈوکیٹ ، پرشوتم ، ایم پی ٹی سی پرسنا ، لکشمی کے علاوہ ملکنا دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT