Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

آرمور۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  آرمور منڈل سے تعلق رکھنے والے تلاری ستیم جنہوں نے حلقہ اسمبلی آرمور سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا اس کے علاوہ چیپور روی کا آٹھ ماہ پہلے آرمور امبیڈکر چوراہے پر ان دونوں کی ایک ٹپر کے ٹکر دینے سے موت ہوگئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹپر گاڑی رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے قریبی رشتہ دار کی ہے اور اس کے علاوہ تلاری ستیم نے رکن اسمبلی کے خلاف کورٹ میں ان کی اسمبلی رکنیت کو بھی چیلنج کیا تھا۔ اس طرح ان دونوں کی موت کے بعد سے تلگودیشم ، کانگریس، سی پی آئی اور دیگر نے اس حادثہ کی تحقیقات کے لئے منڈل سطح پر ضلعی سطح پر اور ریاستی سطح پر بھی احتجاج کرتے ہوئے اس حادثہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس طرح ضلعی سیاسی جائنٹ ایکشن کمیٹی  کی جانب سے دہلی پہنچ کر مرکزی وزیر قانون رام داس اٹاولے سے نمائندگی کرتے ہوئے رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پرجے اے سی کنوینر ایس گنگادھر کانگریس، راجا رام یادو تلگودیشم، پربھاکر سی پی آئی ایم ایل، بھومیا سی پی آئی اور دیگر جے اے سی قائدین بھومیا، مانکیم، گوپال، نگیش، راجیشور اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT