Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / رکن اسمبلی آر جے ڈی کے خلاف جبری تبدیلی مذہب کی شکایت

رکن اسمبلی آر جے ڈی کے خلاف جبری تبدیلی مذہب کی شکایت

سمستی پور 8 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل کے رکن اسمبلی اختر الاسلام ساہین کے خلاف آج ایک مقامی عدالت میں شکایت درج کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایک دلت نوجوان کا مذہب زبردستی تبدیل کروانے کی کوشش کی ہے ۔ شکایت میں یہ ادعا کیا گیا ہے کہ رکن اسمبلی کے ساتھیوں نے اس نوجوان راجا پاسوان پر حملہ کیا جب اس نے اپنا مذہب تبدیل کرنے سے انکار کردیا ۔ اس نوجوان کی ماں نے سب ڈویژنل جوڈیشیل مجسٹریٹ سمستی پور کی عدالت میں یہ شکایت درج کروائی ہے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ راجا پاسوان کے خلاف جھوٹیم قدمات بھی درج کئے گئے ہیں اور ان کے تحت اسے جیل بھیجد یا گیا جہاں وہ ہنوز قید میں ہے ۔ اس کیس کی سماعت پیر ہوگی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا لیکن اس حملہ کا ایک ویڈیو آج منظر عام پر آیا جسے کچھ نوجوانوں نے گشت کروایا ہے ۔ رابطہ پیدا کرنے پر رکن اسمبلی نے ایسے کسی واقعہ سے لا علمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے کسی بھی نوجوان کو زبردستی تبدیلی مذہب کیلئے مجبور نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ اس نوجوان کا مجرمانہ ریکارڈ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT