Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / رکن اسمبلی اور حامیوں کے حملہ میں تاجر زخمی

رکن اسمبلی اور حامیوں کے حملہ میں تاجر زخمی

حیدرآباد۔/11نومبر، ( سیاست نیوز) ایک رکن اسمبلی اور اس کے حامیوں کے مبینہ حملہ میں تاجر شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی تاجر نے رکن اسمبلی اور اس کے حامیوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق قطب اللہ پور رکن اسمبلی ویویک کے خلاف ایک تاجر نے پولیس جیڈی میٹلہ میں شکایت درج کروائی اور اس رکن اسمبلی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ وشال نامی شخص جو چنتل میں واقع کھلی اراضی پر پٹاخوں کی دکان لگانا چاہتا تھا اس نے این او سی حاصل کرنے کی کوشش کی اس دوران رکن اسمبلی ویویک اور اس کے حامیوں نے مداخلت کرتے ہوئے کے ایم وشال کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کی۔ رکن اسمبلی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے تقریباً 50حامیوں کی مدد سے وشال پر حملہ کردیا۔ اس حملہ میں وشال شدید زخمی بتایا گیا ہے۔ وشال سابق ڈی سی سی صدر کے ایم پرتاپ کا بیٹا ہے اور رکن اسمبلی ویویک اور وشال رشتہ دار بتائے گئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT