Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن اسمبلی جیون ریڈی کا دورہ آرمور

رکن اسمبلی جیون ریڈی کا دورہ آرمور

آرمور۔/13فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور رکن اسمبلی جیون ریڈی  مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور تقاریب میں شرکت کی۔ رکن اسمبلی آرمور 11بجے دن آرمور پہنچے اور قومی شاہراہ 44پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے سینئر ایڈوکیٹ اے اشوک کو ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر کے احکامات کی پروسیڈنگ حوالے کی۔ اس کے علاوہ آرمور منڈل پرکٹ شہر کے کسانوں نے انہیں ایک درخواست پیش کی کہ سابق گورنمنٹ میں ان کی اراضی حکومت نے لے کر انہیں رہائشی پلاٹس دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہیں نہیں دیا گیا۔ کسانوں نے انہیں رہائشی اراضی دلوانے کی خواہش کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ منڈل پریشد نائب صدر باجنا، میونسپل چیرمین سولک سنگھ ببلو، پرکٹ سرپنچ وجیا لکشمی، نارائنا، مختلف وارڈس کے کونسلرس کے علاوہ ٹی آر ایس مائناریٹی قائدین محمد عبدالعظیم، ملک بابا، عبدالرحمن، محمد اکبر علی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT