Friday , July 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن اسمبلی جیون ریڈی کی سالگرہ تقاریب کا انعقاد

رکن اسمبلی جیون ریڈی کی سالگرہ تقاریب کا انعقاد

آرمور۔ 7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے مختلف مقامات پر پروگرام رکھا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ اسکول طلباء میں طالبات میں پھل مٹھائیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس طرح آرمور معذور، گونگے، طلباء کے اسکول میں سالگرہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی سالگرہ کبھی خصوصی طور پر منانے کا اہتمام نہیں کیا۔ آرمور ٹی آر ایس قائدین کی طرف سے یہ پروگرام رکھا گیا ہے۔ میں اس اسکول میں پانی کی سہولت، اسٹریٹ لائٹ کی سہولت دیگر سہولیات کو اندرون ایک ہفتہ مکمل کردوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ میری سالگرہ کے موقع پر اعلان کرتا ہوں کہ 999 غریب مسلم مائناریٹیز، بی سی، ایس سی، ایس ٹی لڑکیوں کی شادیاں اپنے ذاتی خرچ سے کراؤں گا۔ ان شادیوں میں ہزار اور اس سے زائد افراد بھی شرکت کریں۔ ان کے کھانے کا انتظام کروں گا اور مکمل خرچ برداشت کوں گا۔ آرمور میں حال ہی میں جاب میلہ کا پروگرام رکھا گیا۔ اس میں تقریباً 3,000 بیروزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوا۔ اس طرح انہوں نے تقریباً 20 لڑکے اور لڑکیوں کو نوکریوں کا اجازت نامہ حوالے کیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور طلبہ نے انہیں اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا۔ اس کے علاوہ کستوربا گاندھی ہاسٹل پرکٹ میں بھی سالگرہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن آرمور سواتی سنگھ نائب چیرمین لمباگوڑ، میونسپل کوآپشن ممبرت ملک بابا، محمد عبدالعظیم، منڈل پریشد نائب صدر، باجنا، کوآپشن ممبر، ساجد علی محمد اکبر علی، سرپنچ وجیالکشمی نارائنا دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT