Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن اسمبلی جیون ریڈی کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

رکن اسمبلی جیون ریڈی کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

آرمور۔/24اپریل ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے حلقہ آرمور میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ رکن اسمبلی نے آرمور منڈل کے پیری دیہات کے درنوکنٹہ تالاب میں مشن کاکتیہ کے تحت 23لاکھ 50 ہزار روپئے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد کے علاوہ یہاں برج کے کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ایک کروڑ 90لاکھ کے فنڈس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ حلقہ آرمور کے دیہات ونیلکے میں مشن کاکتیہ کے تحت اور خداوند پور ، نندی پیٹ، اپلا پور، نوت پلی، نرکوڑہ، گادے پلی، سی ایچ کنڈور میں مشن کاکتیہ کے دوسرے مرحلے کے کاموں کا آغاز کیا اور ایک سب اسٹیشن ( برقی ) کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ میونسپل دفتر آرمور میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر حکومت کی جانب سے پانی اسٹور کرنے کیلئے آبی گڑھے بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس کا بھی افتتاح کیا اور مشن بھگیرتا کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس ضمن میں متعلقہ عہدیداروں سے بات کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ میونسپل چیرمین آرمور سواتی سنگھ ببلو، ضلع پریشد ممبر ساندنا، منڈل پریشد نائب صدر باجنا، ٹی آر ایس منڈل صدر لنگاریڈی اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT