Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / رکن اسمبلی روجا کی معطلی میں توسیع کا امکان

رکن اسمبلی روجا کی معطلی میں توسیع کا امکان

حیدرآباد 5مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کی اصل حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی روجا کی معطلی کی میعاد میں مزید ایک سال توسیع کا امکان ہے ۔ گزشتہ سال دسمبر میں اے پی اسمبلی کے سرمائی سیشن کے دوران انہیں وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو اور تلگودیشم رکن اسمبلی انیتا کے خلاف ایوان میں غیر پارلیمانی الفاظ کے مبینہ استعمال پر ایک سال کیلئے معطل کیا گیا تھا ۔ رپورٹس کے مطابق انیتا نے روجا کے رویہ کے خلاف اسمبلی کی مراعات کمیٹی سے شکایت کی ۔ کمیٹی سمجھا جاتا ہے کہ روجا کی وضاحت سے مطمئن نہیں ہوئی اور امکان ہے کہ روجا 6مارچ سے شروع ہونے والے اسمبلی سیشن میں شرکت نہیں کرسکیں گی کیونکہ ان کی معطلی میں ایک سال توسیع کی جاسکتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT