Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / رکن اسمبلی نارائن کھیڑ کشٹیا ریڈی کا انتقال

رکن اسمبلی نارائن کھیڑ کشٹیا ریڈی کا انتقال

حالت ِنیند میں قلب پر حملہ، مختلف قائدین کا اظہار تعزیت
حیدرآباد /25 اگست (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی پی کشٹیا ریڈی کا آج نیند کی حالت میں قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ 67 سالہ مسٹر کشٹیا حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ (ضلع میدک) سے چوتھی مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے اور وہ پبلک اکاؤنٹی کمیٹی کے صدر نشین بھی تھے۔ وہ 1989ء، 1999ء، 2009ء اور 2014ء میں کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے اور ان کا شمار ضلع میدک کے سینئر قائدین میں ہوتا تھا۔ ان کے اچانک انتقال پر  اسپیکر اسمبلی مدھون سدن چاری، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی، ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک، قائد اپوزیشن اسمبلی کے جانا ریڈی، قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر، ریاستی وزیر بڑی آبپاشی ہریش راؤ کے علاوہ دیگر قائدین نے آنجہانی کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ اس دوران اتم کمار ریڈی نے آنجہانی قائد کی کانگریس کے لئے خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک اہم اور سینئر قائد سے محروم ہو گئی۔ عوام سے ان کے خوشگوار تعلقات تھے۔ دریں اثناء کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے کہا کہ مسٹر پی کشٹیا ریڈی کے اچانک انتقال سے کانگریس کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے اور ضلع میدک ایک اہم اور سینئر قائد سے محروم ہو گیا۔

TOPPOPULARRECENT