Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / رکن اسمبلی نریندر کمار کو منانے لوکیش کی کوشش ناکام

رکن اسمبلی نریندر کمار کو منانے لوکیش کی کوشش ناکام

حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) جنرل سکریٹری تلگودیشم و وزیر آئی ٹی آندھراپردیش این لوکیش نے کابینہ میں توسیع و ردوبدل کے بعد پارٹی ارکان اسمبلی و قائدین میں ناراضگیوں کو دور کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا ہے ۔ لوکیش نے آج سینئر قائد و رکن اسمبلی ڈی نریندر کمار کو طلب کرکے انھیں سمجھانے اور رضامند کرکے ناراضگی دور کرنے کی ممکنہ کوشش کی لیکن نریندر کمار نے لوکیش کے اظہار کردہ خیالات سے اتفاق نہیں کیا۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ لوکیش نے سینئر قائد و رکن اسمبلی نریندر کمار کی صلاحیتوں، پارٹی کے لئے انجام دی گئی خدمات کی ستائش کی اور کہاکہ وزارتی عہدے کے لئے درکار تمام اہلیت و قابلیت ہے لیکن سماجی طبقاتی نمائندگی کے باعث کابینہ میں شامل کرنا ممکن نہ ہوسکا۔ لوکیش نے نریندر کمار سے کہاکہ آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ دنوں میں بہتر موقع فراہم کئے جانے کا تیقن دیتے ہوئے انھیں اس بات کا مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو سے بھی ملاقات کریں تاکہ کوئی غلط فہمی نہ ہو۔ بتایا جاتا ہے کہ نریندر کمار کی ناراضگی ختم نہیں ہوسکی۔ وہ آئندہ کی حکمت عملی کے تعلق سے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT