Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن اسمبلی ویملواڑہ رمیش بابو کو منورو کاپو ٹرسٹ کی تہنیت

رکن اسمبلی ویملواڑہ رمیش بابو کو منورو کاپو ٹرسٹ کی تہنیت

ویملواڑہ ۔29جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ کے رکن اسمبلی سی ایچ رمیش بابو ان کی اہلیہ اور بچوں کو منورو کاپو ٹرسٹ سنگم کی قیادت میں گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سی ایچ رمیش بابو نے تلنگانہ ریاست میں سب سے بڑا کاپو ٹرسٹ کا سنگم بڑے پیمانے پر اور بہترین طور پر تعمیر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کی تعمیر میں ریاست کے تمام منورو کاپو ٹرسٹ سنگم کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ٹرسٹ کے چیرمین بی وینکٹیشورلو ‘ چلیکا رمیش اور دیگر کو مبارکباد  پیش کی ۔ بعد ازاں ٹرسٹ  کا معائنہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ویشاسترم  کے چیرمین و دیگر عوام نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT