Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

جگتیال ۔/19مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی جگتیال جناب ٹی جیون ریڈی نے آج جگتیال کے وارڈس 16اور 32میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے بھومی پوجا کرتے ہوئے افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے بتایاکہ وارڈس16,32میں عام 14ویں مالیاتی کمیشن او رجنرل فنڈس تقریباً30لاکھ کے تخمینہ سے سی سی روڈس‘ سمشان واٹیکاکی حصار بندی‘ کیلئے میونسپل سے فنڈس منظورکیے گئے ہیں اور بہت جلد کاموں کا آغاز عمل میں آئیگا ۔انہوںنے کنٹراکٹر کو ہدایت دی کہ وہ تعمیری میں تساہلی نہ کا مظاہرہ نہ کرے اور تعمیر ی کام شفافیت کے ساتھ انجام دیں ۔اس موقع پر میونسپل چیئر پرسن مسز ٹی وجئے لکشمی ن۔دیویندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جگتیال کی ترقی کیلئے بلدیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ‘ شہر میں بنیادی ضروریات کی بہم فراہمی کے علاوہ سڑکوں ‘ ڈرینس کی تعمیر کے کام کیے جارہے ہیںتعمیری تیزی اور بہتری کے ساتھ کیے جائینگے۔ اس پروگرام میں کونسلر جی ہریش‘جی درگیا‘ ڈی ای ایوب خان‘ قائدین اور وارڈ کی عوام موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT