Sunday , May 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن اسمبلی چننا پربھاکر کے ہاتھوں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس کی تقسیم

رکن اسمبلی چننا پربھاکر کے ہاتھوں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس کی تقسیم

سنگاریڈی /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر کے ہاتھوں ایم ایل اے کیمپ آفس میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظورہ 21 لاکھ روپئے کے چیکس 32 استفادہ کنندگان میں تقسیم عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے مختلف مواضعات جیسے چیریال کے بلرام کو تین لاکھ روپئے موضع کندی کے نرسیا کو 60 ہزار ، ایم اے عمران قریشی کو 75 ہزار موضع فضل وادی کے منوہر ریڈی کو 75 ہزار موضع کلبگور کے راملو کو 16 ہزار ، موضع اننت ساگر کے سری سیلم کو 19 ہزار روپئے موضع گنگارام کے ساکن سدا ریڈی کو 25,600 روپئے کے چیکس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتاپربھاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے فلاحی اسکیمات کے باوجود عوام کو اپنے ذاتی فنڈ سے ناگہانی صورتحال کے پیش نظر علاج و معالجہ اور اچانک حادثات میں شدید زخمی غریب عوام کیلئے بروقت وزیر اعلی ریلیف فنڈ کے ذریعہ کروڑہا روپئے کی امداد جاری کرتے ہوئے انہیں صحتمند و تندرست بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر رکن زیڈ پی ٹی سی منوہر گوڑ ، صدر منڈل ٹی آر ایس چیریال پربھاکر ضلع پریشد کوآپشن ممبر محمد امین الدین کے علاوہ مختلف مواضعات کے سرپنچ و دیگر قائدین موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT