Sunday , June 25 2017
Home / جرائم و حادثات / رکن اسمبلی کارروان کے خلاف مقدمہ

رکن اسمبلی کارروان کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد۔ 5 مارچ (سیاست نیوز) کاروان کے مجلسی رکن اسمبلی کوثر محی الدین کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس نے خاتون سے بدسلوکی کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حکیم پیٹ ٹولی چوکی کی ساکن ثناء بیگم نے بنجارہ ہلز پولیس میں ایک تحریری شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ ٹی آر ایس پارٹی کارکن شاہ رخ پر ایم آئی ایم کارکنوں کے حملے کی اطلاع پر وہ مقام پر پہنچیں جہاں پر مجلسی رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ان پر حملہ کیا اور ان سے بدسلوکی کی۔ شکایت میں یہ بھی بتایا گیا کہ رکن اسمبلی نے خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز کے سرینواس نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 509 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT