Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / رکن اسمبلی کشمیر کا جمعرات سے پارلیمنٹ کے باہر سٹ ان احتجاج

رکن اسمبلی کشمیر کا جمعرات سے پارلیمنٹ کے باہر سٹ ان احتجاج

سرینگر 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے ایک رکن اسمبلی نے آج کہا کہ وہ 21 جولائی سے پارلیمنٹ کے باہر غیر معینہ مدت کیلئے ’ سٹ ۔ ان ‘ احتجاج کرینگے تاکہ ارکان پارلیمنٹ کو جموں و کشمیر کی صورتحال سے واقف کروایا جاسکے ۔ شمالی کشمیر کے لنگاٹے حلقہ کے آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے روبرو 21 جولائی سے غیر معینہ مدت کیلئے پر امن سٹ ان کاآغاز کر رہے ہیں۔ یہ ارکان پارلیمنٹ کیلئے نقارہ کا کام کریگی جو یہ ادعا کرتے ہیں کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ ان سے رجوع ہو کر انصاف حاصل کرنے کی کوشش کرینگے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی دہلی میں مختلف ممالک کے سفیروں سے بھی ملاقات کرینگے اور ان سے خواہش کرینگے کہ وہ ہندوستان کو تمام فریقین سے مشاورت کے ذریعہ اس مسئلہ کا دیرپا حل دریافت کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے چیف منسٹر جموںو کشمیر محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ صرف پوسٹ وومن بن گئی ہیں اور مرکزی حکومت کے مکتوب عہدیداروں کے حوالے کرنے تک محدود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT