Friday , July 28 2017
Home / سیاسیات / رکن اسمبلی کے قتل معاملے میں سابق ایم پی کو عمرقید

رکن اسمبلی کے قتل معاملے میں سابق ایم پی کو عمرقید

ہزاری باغ،23مئی(سیاست ڈاٹ کام)جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی ایک عدالت نے بہار کے مشرکھ سے رکن اسمبلی اشوک سنگھ کے قتل کے 22سال پرانے معاملے میں آج راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ پربھوناتھ سنگھ سمیت تین لوگوں کو عمر قید اور 40،40ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔اڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج سریندر شرما نے پربھوناتھ کے علاوہ ان کے بھائی دینا ناتھ سنگھ اور سابق مکھیا رتیش سنگھ کو یہ سزا سنائی۔عدالت نے گزشتہ 18مئی کو ان ملزمین کو رکن اسمبلی کے قتل معاملے میں قصوروار قرار دیا تھا۔سابق ایم پی کے ساتھ دونوں قصوروارفی الحال ہزاری باغ کی جے پرکاش نارائن سنٹرل جیل میں بند ہیں۔ رکن اسمبلی کے قتل کے معاملے میں چوتھے ملزم اور پربھوناتھ سنگھ کے چھوٹے بھائی کیدار سنگھ کو ثبوت نہ ہونے پر عدالت نے بری کردیا تھا۔ 3 جولائی 1995 کو جنتا دل کے رکن اسمبلی اشوک سنگھ کو پٹنہ میں سرکاری رہائش گاہ 5اسٹینڈ روڈ میں بم اور گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔اس معاملے میں پربھوناتھ کی اہلیہ چاندنی دیوی نے گردنی باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
بایاں محاذ ورکروں پر لاٹھی چارج کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ
کولکاتا23مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے بایاں محاذ کے نبنو چلو مارچ کے دوران پولس لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پورے معاملے کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری راہول سنہا نے پولس لاٹھی چارج کیلئے ذمہ داران پولیس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین اور پولس کے درمیان تشدد کے بعد پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج میں دو سو ورکرس زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے میں بایاں محاذ کی حکومت میں سابق وزیر کانتی گنگولی اور رکن پارلیمنٹ محمد سلیم بھی زخمی ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT