Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / رکن اسمبلی کے گن مین کی پستول ایم جی بی ایس سے لاپتہ

رکن اسمبلی کے گن مین کی پستول ایم جی بی ایس سے لاپتہ

حیدرآباد۔ 6 مارچ (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی کے گن مین کی مہاتما گاندھی بس اسٹیشن میں سرویس پستول کے اچانک لاپتہ ہوجانے پر افضل گنج پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ آندھرا کے ضلع چتور کے غوث صاحب جو آرمڈ ریزرو کا کانسٹیبل اور وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی امرناتھ ریڈی کے گن مین ہیں۔ غوث صاحب آج صبح چتور سے بذریعہ آر ٹی سی املی بن بس ڈپو پہونچے اور اپنی 9mm پستول کو لاپتہ پایا اور شکایت درج کروائی گئی اور ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT