Saturday , April 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل کی درگاہ پر حاضری

رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل کی درگاہ پر حاضری

کوہیر۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد نے کوہیر منڈل مستقر میں واقع درگاہ حضرت مولانا معز الدین ترکی ؒ کے عرس شریف کے موقع پر حاضر دی۔ اس موقع پر صدر درگاہ کمیٹی جناب محمد شوکت علی نے بی بی پاٹل سے نمائندگی کی کہ درگاہ شریف میں وسیع میدان ہے رات کے اوقات میں زائرین کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور درگاہ شریف کے اطراف واقع سڑکیں پوری طرح خستہ حال میں ہیں، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی سخت ضرورت ہے۔ جس پر رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل نے 4 عدد آئی میکس لائٹس اور ایک ہزار میٹر سی سی سڑک کو فوری منظور کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر محمد عمر احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، مانک راؤ ٹی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد، گوردھن ریڈی ٹی آر ایس قائد، شیخ فرید ٹی آر ایس پارٹی قائد، محمد کلیم الدین ٹی آر ایس یوتھ لیڈر کوہیر منڈل ، ڈاکٹر عبدالستار، ساجد علی، مولانا سیف اللہ، ظہیر الدین، سکندر، شاکر ، واجد، رئیس الدین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT