Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن پارلیمنٹ کویتا سے اظہار تشکر

رکن پارلیمنٹ کویتا سے اظہار تشکر

نظام آباد۔14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد کے سب سے قدیم واحد ملی ادارہ بیت المال ٹیلی فون کالونی آٹو نگر نظام آباد کے کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے نظام آباد یم پی مسز کے کویتا نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے خصوصی گرانٹ کے طورپرنظام آباد پارلیمانی حلقہ میں مختلف تعمیری و ترقیاتی کاموں کیلئے منظور کئے گئے۔ (8) کروڑ روپئے کے منجملہ بیت المال کیلئے (10) لاکھ روپئے منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کروانے پر ادارہ بیت المال صدر الحاج مرزا اسد اللہ بیگ اور جمیع عہدیدار و اراکین بیت المال نے نظام آباد یم پی مسز کے کویتا سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ سال گذشتہ پراگتی بھون نظام آباد میں ایم پی مسز کے کویتا نے نظام آباد کے مسلمانوں کے ساتھ خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے مسلمانوں کے مسائل کی جانکاری اور تعمیری و ترقیاتی کاموں کے تعلق سے تجاویز طلب کرتے ہوئے نمائندگیاں قبول کی تھیں۔ اس موقع پر صدر بیت المال الحاج مرزا اسد اللہ بیگ اور ذمہ داران بیت المال نے نظام آباد ایم پی مسز کے کویتا سے فنڈس کی منظوری و اجرائی میں تعاون پر اظہار تشکر کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT