Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / رگبی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کوارٹر فائنل میں ناکام

رگبی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کوارٹر فائنل میں ناکام

لندن۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ میں جاری رگبی کے عالمی کپ میں پہلی بار میزبان ملک کوارٹر فائنل مرحلے میں ناکام رہا ہے۔ہفتہ کی شام کو لندن کے ٹویکنہیم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے کے میچ میں میزبان ملک انگلینڈ کو آسٹریلیا نے 13 کے مقابلے میں 33 پوائنٹ سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا اس میچ میں کامیابی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے یعنی کوارٹر فائنلس میں پہنچ گیا ہے۔انگلینڈ پہلی بار عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکا۔انگلینڈ کو نہ صرف اس میچ میں شکست ہوئی ہے بلکہ رگبی کے کسی بھی عالمی کپ میں میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہے جو کوارٹر فائنلس مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کر سکا۔میزبان ملک کے علاوہ انگلینڈ پہلی بار عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکا۔گریٹ بریٹن کا حصہ ویلز بھی کوارٹر فائنلس میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔پول اے میں شامل انگلینڈ نے تین میچوں میں سے ایک جیتا جبکہ دو میں اسے شکست ہوئی۔اس پول میں آسٹریلیا پہلے جبکہ ویلز دوسری پوزیشن پر ہے۔ پول بی میں جنوبی افریقہ پہلے اور اسکاٹ لینڈ دوسری پوزیشن پر ہے۔پول سی میں نیوزی لینڈ پہلی اور ٹونگا دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ پول ڈی میں فرانس اور آئرلینڈ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT