Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنوں کی ٹولی نے سگریٹ کے کنٹینر کو لوٹ لیا

رہزنوں کی ٹولی نے سگریٹ کے کنٹینر کو لوٹ لیا

حیدرآباد ۔ /20 اگست (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقے میں پیش آئے ایک سنسنی خیز واردات میں رہزنوں کی ٹولی نے سگریٹ کے ایک بڑے کنٹینر کو لوٹ لیا ۔ یہ واقعہ حیات نگر کے علاقے ملکاپور میں آج صبح اس وقت پیش آیا جب مشیرآباد کا تروپتی جارہے کنٹینر جس میں 4 کروڑ مالیتی قیمتی سگریٹس منتقل کئے جارہے تھے کو دو نامعلوم ٹاٹا سومو میں سوار رہزنوں نے اسے پدا عنبر پیٹ علاقے کے قریب روکا اور بعد ازاں ڈرائیور کا اغواء کرلیا ۔ رہزنوں نے ڈرائیور کو قریب کے جنگلاتی علاقہ میں چھوڑدیا اور پھر اپنے لائے ہوئے دوسرے کنٹینر میں سگریٹس کو منتقل کردیا ۔ یہ کارروائی کچھ ہی گھنٹوں میں انجام دی ئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیورنے پولیس سے ایک شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ رہزنی ایک منصوبہ بند طریقہ سے کی گئی تھی اور سگریٹ کے کاروبار میں ملوث افراد نے ہی اس کارستانی کو انجام دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ رہزنوں کی 20 رکنی ٹولی نے یہ رہزنی میں حصہ لیا ہے ۔ پولیس حیات نگر نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے رہزنوں کی تلاش شروع کردی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT