Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنوں کی 3 رکنی ٹولی گرفتار

رہزنوں کی 3 رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست (سیاست  نیوز) دونوں شہروں میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رہزنوں کو ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتارکرلیا۔ اور ان کے قبضہ سے 47 تولے طلائی زیورات ، موٹر سیکلیں اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لاء اینڈ آرڈر مسٹر انجنی کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 30 سالہ اکشئے شرما ساکن گوشہ محل ، 21 سالہ سمیت کمار جھا ساکن عثمان گنج جس کا تعلق بہار سے ہے۔ 23 سالہ سید عبدالحئی عظیم مہدی عرف زنگاڑا ساکن چنچل گوڑہ ایک ٹولی کی شکل میں دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر راہ چلتی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین اڑالیا کرتے تھے۔ مسٹر انجنی کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزمین رہزنی کیلئے مسروقہ موٹر سیکلس کا استعمال کیا کرتے ہوئے وارداتیں انجام دیتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اکشئے اور سمیت کمار پہلی مرتبہ رہزنی میں ملوث ہوئے جبکہ عظیم مہدی عادی رہزن ہے اور اس نے سابق میں رین بازار ، دبیر پورہ ، حیات نگر ، میر پیٹ ، کاچی گوڑہ علاقوں میں رہزنی کی تھی جبکہ وہ عابڈس میں اقدام قتل کیس کا ملزم ہے۔ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ ملزمین مسروقہ مال کو گوشہ محل کے وی دتہ ہری داس کو فروخت کیا کرتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار رہزنوں کے قبضہ سے 21 طلائی چین اور تین مسروقہ موٹر سیکلیں اور موبائیل فونس برآمد کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT