Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنی میں ملوث 3 گرفتار

رہزنی میں ملوث 3 گرفتار

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) مہانکلی پولیس نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رہزنوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے قیمتی موبائیل فونس اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ ڈی سائی کرن اپنے دو ساتھیوں 23 سالہ سی گوپال کرشنا اور 24 سالہ این پورناچندو کی مدد سے 23 مارچ کی شب ہائی ٹیک سٹی کے ساکن اگسٹن ولیم کے قبضہ سے قیمتی موبائیل فونس اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ نارتھ زون پولیس نے رہزنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی نشاندہی کرلی اور انسپکٹر مہانکالی پولیس اسٹیشن مسٹر بی رمیش نے انہیں گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT