Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنی واردات میں ملوث 5 افراد گرفتار

رہزنی واردات میں ملوث 5 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /8 نومبر (سیاست نیوز) ایسٹ زون پولیس اور کمشنر ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی میں افضل گنج میں پیش آئے سنسنی خیز رہزنی کی واردات میں ملوث 5 رہزنوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 5 لاکھ نقد رقم اور تین کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر وی رویندر نے بتایا کہ رہزنوں کی تین رکنی ٹولی راجیو سنگھ ، وشال سنگھ اور وشال مدیراج کو گرفتار کرنے میں پولیس نے کامیابی حاصل کرلی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ رہزنوں کا تعلق دھول پیٹ سے ہے اور وہ گانجہ کے کاروبار میں بھی ملوث ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پرتعیش زندگی گزارنے کے ارادے سے بیگم بازار کے تاجرین پر وہ نظر رکھے ہوئے تھے جو اکثر رات کے اوقات نقد رقم منتقل کرتے ہیں ۔ ایک ماہ قبل مذکورہ رہزنوں نے بیگم بازار کے علاقے میں ایک تاجر کو لوٹنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے ۔ /22 اکٹوبر کو مذکورہ رہزنوں نے ایک تاجر کا تعاقب کرتے ہوئے اس کے قبضے سے لاکھوں روپئے کی نقد رقم ، رامناتھ آشرم کولسا واڑی کے قریب لوٹ کر وہاں سے فرار ہوگئے ۔ اتنا ہی نہیں راجیو سنگھ ، وشال سنگھ اور وشال مدیراج خواہشمند گاہکوں کو افضل گنج بس اسٹیشن پر گانجہ فراہم کرنے کیلئے پہونچے تھے کہ ٹاسک فورس اور افضل گنج پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے گرفتار رہزنوں کے قبضے سے نقد رقم اور دو کیلو گانجہ برآمد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT