Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنی کے واقعات میں اضافہ پر پلسر گاڑیوں کی تنقیح کا فیصلہ

رہزنی کے واقعات میں اضافہ پر پلسر گاڑیوں کی تنقیح کا فیصلہ

حیدرآباد۔ 4 ؍ اکٹوبر (سیاست نیوز)  دونوں شہروں میں رہزنی کے وارداتوں میں اضافہ کے پیش نظر سٹی پولیس نے ٹریفک شعبہ کو بھی رہزنوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری سونپی ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس ٹریفک پنجہ گٹہ مسٹر محبوب  باشاہ کی نگرانی میں علاقہ ایس آر نگر ‘ بنجارہ ہلز ‘ پنجہ گٹہ ‘ امیر پیٹ اور دیگر علاقوں میں پلسر گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی ۔ شہر میں پیش آنے والے رہزنی کی وارداتوں میں رہزن پلسر موٹر سیکل استعمال کرتے ہوئے راہ چلتی تنہا خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ٹریفک پولیس اب رہزنی کی واردات پیش آنے کے بعد خاطی موٹر سیکل کا پتہ لگانے کی کوشش کریگی ۔اس سلسلہ میں کمشنر پولیس نے ہدایت جاری کی ہے ۔ کمشنر پولیس کی ان ہدایات کے بعد ٹریفک پولیس کا عملہ بھی حرکت میں آگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT