Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنی کے واقعات پر قابو پانے موثر اقدامات کی ہدایت

رہزنی کے واقعات پر قابو پانے موثر اقدامات کی ہدایت

رہزنوں کو سزا دلانے پر توجہ مرکوز کی جائے : کمشنر پولیس کی عہدیداروں سے سیٹ کانفرنس
حیدرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) رہزنی کے واقعات کی روک تھام میں مثبت نتائج برآمد نہ ہونے اور آئے دن خواتین کو رہزنوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے پر کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے سخت نوٹ لیتے ہوئے آج کئی ہدایتیں جاری کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں کو چوکس رہنے اور گرفتار ملزمین کو سزا دلوانے اولین  ترجیح دینے کی ہدایت دی ہے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ کمشنر پولیس نے آج ایک سیٹ کانفرنس منعقد کی جس میں حیدرآباد سٹی پولیس کے تمام پولیس عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیاگیا اور رہزنوں کی گرفتاری عمل میں لانے کیلئے شدت پیدا کرنے اور گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا نہ ہونے دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ مسٹر مہیندر ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے واضح طور پر بتایا کہ رہزنوں کو عدلیہ کی جانب سیبرات حاصل ہونے پر کسی بھی قسم کی رواداری نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ رہزن کی گرفتاری کے بعد سے ہی متعلقہ تحقیقاتی عہدیدار اس کی شناختی پریڈ کروائے اور اس کے خلاف سخت دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے مقدمہ کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ رہزنوں کو سزا دلوانے کو یقینی بنانے کیلئے پولیس عہدیدار کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ رہزنی میں ملوث ہونے والوں کے خلاف تمام شواہد بروقت اکھٹا کئے جائے اور ہر مقدمہ کی تحقیقات میں شدت پیدا کرتے ہوئے ملزم پر الزامات ثابت کرنے میں کامیاب ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ کمشنر پولیس نے اس کانفرنس میں عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کو اپنے متعلقہ علاقوں میں نصب کرنے کو بھی اول ترجیح دیں جس کے ذریعہ رہزنوں کے خلاف واضح شواہد دستیاب ہوسکتے ہیں ۔ رہزنی کی واردات رونما ہونے اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT