Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزن کے پیٹ سے 4 تولے وزنی منگل سوتر نکال لیا گیا

رہزن کے پیٹ سے 4 تولے وزنی منگل سوتر نکال لیا گیا

حیدرآباد۔ /19 اگست (سیاست نیوز)  خاتون کے گلے سے منگل سوتر اڑالینے کے بعد پولیس سے بچنے کیلئے طلائی زیورات کو نگلنے والے رہزن کی اجابت کے ذریعہ اخراج کیلئے پولیس نے مجبور کردیا ۔ واضح رہے کہ 20 سالہ آر وکاس نے سیتاپھل منڈی ریلوے اسٹیشن پر راہ چلنے والی خاتون کے گلے سے طلائی چین اڑالی تھی ۔ لیکن ریلوے پولیس سکندرآباد نے اسے اندرون چند گھنٹے گرفتار کرلیا تھا ۔ پولیس کی کارروائی سے بچنے کیلئے وکاس نے منگل سوتر نگل لیا تھا اور وہ پولیس کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا تھا ۔ ریلوے پولیس نے رہزن کا ایکسرے کروایا تھا جس میں پیٹ میں منگل سوتر کی موجودگی کا ثبوت حاصل ہوا تھا ۔ جس پر پولیس نے ایکسرے رپورٹ کے ساتھ مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے وکاس کو اجابت کیلئے دواؤں کے علاوہ کثیر مقدار میں موز کھلائے جارہے تھے۔
اور آج مسروقہ طلائی چین کا اجابت کے ذریعہ اخراج ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT