Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریئل میڈرڈ نے ویلینشیا کو ہرایا

ریئل میڈرڈ نے ویلینشیا کو ہرایا

میڈرڈ ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم ریئل میڈرڈ نے میچ کے آغاز سے ہی بہترین کھیل پیش کیا اور ویلینشیا کی ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے پہلا گول 26 ویں منٹ میں اسکور کر کے حریف پر 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد ریئل میڈرڈ کے کریم نے ایک اور گول داغ کر برتری 2-0 کر دی۔ حریف ٹیم نے دوسرے ہاف میں پہلا گول کر کے برتری کو کم کر دیا لیکن ریئل میڈرڈ نے چند لمحوں بعد ہی تیسری مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھا دیا۔ ویلینشیا نے میچ میں مزید ایک گول اسکور کیا جو اُن کی فتح کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رونالڈو نے دو گولز کئے۔
بارسلونا نے ایسپونل کو شکست دی
لالیگا ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لالیگا میں بارسلونا اور ایسپونل کے درمیان میچ یک طرفہ رہا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر بارسلونا کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں دفاعی چمپئن نے چار گول داغ دیئے۔ فاتح کلب کی جانب سے لوئی سواریز نے دو اور لیونل میسی نے ایک گول اسکور کیا۔ اس طرح بارسلونا نے ایسپونل کو 5-0 سے ٹھکانے لگایا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT