Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریئل میڈرڈ کو پھر شکست، اٹلیٹیکو مشترکہ اول

ریئل میڈرڈ کو پھر شکست، اٹلیٹیکو مشترکہ اول

میڈرڈ ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریئل میڈرڈ کی لالیگا ٹائٹل کی امیدوں پر کاری ضرب لگی جیسا کہ وہ ویلاریئل میں روبرٹو سولڈاڈو کے واحد گول کے نتیجے میں پانچ مقابلوں میں لیگ کی اپنی تیسری شکست سے دوچار ہوگئے۔ دن کے ابتدائی میچ میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کی اتھلیٹک بلباؤ کے مقابل 2-1 کی کامیابی کا مطلب یہ ہوا کہ ریئل ٹیم اب اپنے شہر کے حریفوں سے تک پیچھے ہوگئی ہے اور بارسلونا پانچ پوائنٹس کے فرق سے سرفہرست ہے۔ اتوار کو ریئل کی ٹیم فرسٹ ہاف میں ہی بری طرح پچھڑ گئی لیکن وقفے کے بعد فرانسیسی اسٹرائیکر کریم بنزیما نے انھیں کافی پریشان کیا اور آخرکار شکست نے پہلے سے تنقیدوں کے شکار کوچ رفائل بنیتیز پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ ویسنٹ کالڈران میں اٹلیٹیکو کو ویلنشیا کے مقابل کچھ پریشانی ضرور ہوگئی لیکن وہ کسی طرح اہم تین پوائنٹس جٹانے میں کامیاب ہوگئے، جس نے انھیں پوائنٹس ٹیبل میں مشترکہ اول مقام دلایا۔

TOPPOPULARRECENT