Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ریئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس

ریئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس

چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ثابت ہوں گے
حیدرآباد ۔ 20 فبروری (سیاست نیوز) ریئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس چونکہ ریئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوںاور بلڈرس کو مختلف فوائد پہنچا رہے ہیں۔ اس لئے یہ ٹرسٹس توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ریئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس دراصل میچول فنڈس ہیں۔ جہاں انفرادی طور پر چھوٹے سرمایہ کار اپنی رقومات جمع کراتے ہیں اور پھر یہ رقم ریئیل اسٹیٹ پراجکٹس میں لگائی جاتی ہے۔ اس طرح یہ ٹرسٹس ریئیل اسٹیٹ شعبہ میں سرمایہ لگانے والے چھوٹے سرمایہ کاروں اور فینانس کی ضرورت والے بلڈرس کے درمیان پل کا کام کررہے ہیں۔ ریئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس توقع ہیکہ دو سال کے اندر پورے ملک میں توجہ کا مرکز بنیں گے اور مالیہ کی کمی سے دوچار ریئیل سیکٹر شعبہ کو مالیہ فراہم کیا جائے گا۔ بلڈرس کیلئے یہ ٹرسٹس مالیہ حاصل کرنے کا متبادل ذریعہ بن رہے ہیں۔ مسائل سے دوچار تعمیراتی پراجکٹس کو ٹرسٹس کو فروخت کرتے ہوئے بلڈرس کو پراجکٹ سے باہر کیا جاسکتا ہے۔ فنڈس کی فراہمی کے ذریعہ ٹرسٹس تعمیراتی کمپنیوں کیلئے بڑا سہارا بن رہے ہیں۔ ایسے چھوٹے سرمایہ کار جو اپنے طور پر فلیٹ نہیں خرید سکتے اسٹیٹس ان کی ریئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں مدد کرتے ہیں۔ توقع ہیکہ آئندہ چند ماہ میں ریئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT