Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / ریاستوں پر برقی بلوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کو یقینی بنانے مرکز کا زور

ریاستوں پر برقی بلوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کو یقینی بنانے مرکز کا زور

نئی دہلی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج ریاستوں پر زور دیا کہ وہ آدھار سے مربوط بینک اکاونٹ کے ذریعہ برقی بلوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کو یقینی بنائے۔ یہ کوئی لازمی فیصلہ نہیں ہے لیکن آپ تمام کے مفادات میں بہتر ہے کیونکہ اگر آپ ڈیجیٹل کے ذریعہ بل ادا کریں گے تو مناسب طور پر یہ معلوم ہوجائے گا کہ آپ نے بل ادا کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام الناس کی مدد کرنا ہے۔ وزیربرقی پیوش گوئل نے کہا کہ اس سلسلہ میں مرکز کی کوششیں جاری ہیں۔ برقی پر منعقدہ دو روزہ کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی اور مائنس کے قلمدان رکھنے والے ریاستی وزراء نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ برقی بلوں کو آدھار سے مربوط کرنے پر زور دیتے ہوئے مرکز نے کہا کہ یہ عمل صارفین کے مفادات میں بھی بہتر ہے۔ گوئل نے کہا کہ ریاستوں کیلئے مرکزی حکومت برقی تخصیص پالیسی بنا رہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT