Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی اسکیمات سے استفادہ کیلئے کسانوں کو مشورہ

ریاستی اسکیمات سے استفادہ کیلئے کسانوں کو مشورہ

مدہول/19نومبر( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ہرممکنہ سعی کی جائیگی کسانوںکے مسائل کو بر وقت حل کرتے ہوئے کسان طبقہ کو راحت فراہم کی جائیگی نیزکسان حکومتی اسکیمات سے بھر پور فائدہ حاصل کریں ان خیالات کا اظہار جناب ابراہیم حنیف اگریکلچرآفیسر مدہول منڈل نے آج تخم وکھاد کی دکانات کی تنقیح کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت کسانوں کی تئیں سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے حکومت کسانوں کے مفادات کو میںاولین ترجیح دے رہی ہے ابراہیم حنیف نے کہاکہ محکمہ زرعت حکومت کے تمام تر سہولیات کو کسانوں تک پہنچا نے کیلئے پوری طرح متحرک ہے کسانوں کو بنیادی سہولیات باہم پہنچائی جائیگی ابراہم حنیف نے کہاکہ حکومت کی جانب سے زرعی کاموں میں استعمال کی جانے والی اشیاء رعایتی دام میں دیا جا رہا ہے کسان مذکورہ اسکیمات سے فائدہ حاصل کریں انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ این ایم پی اسکیم کے تحت کسانوں کو اسپینگلر50%ریایتی دام میں دیا جارہا ہے30پائپ کی قیمت12460روپئے اور25پائپ کی قیمت9389روپئے مقررہے خواہشمند کسان تحریری درخواست کے ساتھ پٹہ پاس بک برقی ڈی ڈی، آدھار کارڈ، پاسپورٹ فوٹو اور وی آر او کا تصدیق شدہ میاپ درخواست کو منسلک کرکے کسان زرعی دفتر سے رجوع ہوںواضح رہے کہ ابراہیم حنیف نے شہر مدہول کے مختلف سیڈس شاپس پہنچ کر ریکارڈ  و لائسنس تنقیح کی اور سیڈس دکان داروں کو ہدایت دی کی امسال فروخت کردہ تخم وکھاد کا صحیح ریکارڈ رکھیں کسی بھی طرح کی دھاندلیکو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT