Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی اقلیتی کمیشن صدر کی کارکردگی کی ستائش

ریاستی اقلیتی کمیشن صدر کی کارکردگی کی ستائش

نظام آباد ۔17 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ویلفیئرپارٹی آف انڈیا صدر محمد انور خان نے کہاکہ بالکنڈہ منڈل ضلع نظام آباد کے بودے پلی میں ایک مسلم طالبہ کی نریش نامی شخص نے 31؍دسمبر کوعصمت ریزی کی تھی۔ بعدازاں متاثرہ لڑکی نے خودسوزی کرلی تھی۔ اس کو اپولو ہاسپٹل حیدرآباد میں رجوع کیا گیاتھا جہاں وہ فوت ہوگئی۔ اس خصوص میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ضلعی قائدین کے وفد نے ضلع انتظامیہ اور چیر مین اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان سے نمائندگی کی تھی۔ جس پر یکم جنوری 2016ء؁ کو سوموٹو کیس درج کرکے کمیشن نے ضلع انتظامیہ کو احکام جاری کئے تھے۔ ضلع کلکٹر، ایس پی اور کمیشن نے متاثرہ خاندان سے تفصیلات معلوم کی تھیں اور تیقن دیاتھاکہ متاثرہ خاندان کو2ایکڑ زرعی اراضی، ڈبل بیڈ رومس کا مکان، 5لاکھ روپیہ، ایکس گریشیاء اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا تیقن دیاتھا۔ علاوہ ازیں Iٹائون پولیس اسٹیشن نظام آباد میں21؍ مارچ2015ء؁ کو پیش آئے لاک اَپ ڈیتھ کے کیس کے سلسلہ میں فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔ اقلیتی کمیشن نے شیخ حیدر کے خاندان کو ڈبل بیڈروم مکان ان کی ہمشیرہ اجمیری بیگم کو کنٹراکٹ کی اساس پر سوشیل ویلفیئر ہاسپٹل ایس سی میں ملازمت اور 2لاکھ روپئے امداد فراہم کی گئی۔ صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ضلعی صدر محمد انور خان نے کہاکہ اقلیتی کمیشن کی تجاویز کی عمل آوری کے سلسلہ میںضلع انتظامیہ اور ایم پی کے کویتا کا گرانقدر تعاون عمل حاصل رہاہے۔ مظلومین کے لئے ریاستی اقلیتی کمیشن کے صدر نشین جناب عابد رسول خان نے فوری طورپر اقدامات کئے۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کی کاروائیوں کی تکمیل، متاثرہ خاندانوں کو امداد کی فراہمی میں کلیدی رول انجام دیا۔ جو ایک اعلیٰ کارکردگی کی بہترین مثال ہے۔ صدر ضلع ویلفیئر پارٹی آف انڈیا محمد انور خان کے ہمراہ ڈاکٹر احتشام اللہ، نظام آباد ڈاکٹر نصیب خان (سکریٹری)، مولانا فاروق بیگ ضلعی نائب صدر، طارق بیگ(بودھن)، محمدر فیق (نندی پیٹھ صدر)،عبداللہ قریشی (بودھن)، نجیب الدین شکیل(نظام آباد) نے اظہار تشکر کیا۔ علاوہ ازیں شیخ حیدر لاک اپ ڈیتھ کیس اور مسلم لڑکی کی عصمت ریزی کیس کے متاثرہ خاندان کو امداد اور انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں حیدرآباد میں نائب وزیر اعلیٰ جناب محمد علی سے نمائندگی کی گئی تھی۔ جس کے بعد انہوںنے فوری طورپر ضلع پولیس انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس خصوص میں نائب وزیر اعلیٰ جناب محمود علی اور صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن جناب عابدرسول خان سے صدر ضلع ویلفیئر پارٹی آف انڈیا محمد انور خان نے اظہار تشکر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT