Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی سطح کی ڈاک عدالت

ریاستی سطح کی ڈاک عدالت

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسسٹنٹ ڈائرکٹر ، دفتر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل اے پی سرکل کے بموجب 19 جنوری کو 11 بجے دن کانفرنس ہال دوسری منزل دفتر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل اے پی سرکل میں ’ ڈاک عدالت ‘ منعقد ہوگی ۔ جس میں ڈاک خدمات سے متعلق عوامی شکایتوں کی سماعت کی جائے گی ۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے تمام اضلاع کی شکایتیوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ شکایتیں وی وی وی سیوا پرساد راؤ ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ( ایل سی اینڈ پی جی ) ، دفتر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل ، اے پی سرکل ، حیدرآباد کو 30 دسمبر سے قبل روانہ کی جائیں ۔ مکتوب اور لفافوں پر جلی حروف میں  ’ 92 ویں ڈاک عدالت ‘ تحریر کیا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT