Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی سطح کے فوٹو گرافی مقابلےدرخواست کی آخری تاریخ میں توسیع

ریاستی سطح کے فوٹو گرافی مقابلےدرخواست کی آخری تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 8۔ اگست : ( این ایس ایس) : عالمی یوم فوٹو گرافی کے موقع پر ریاستی سطح کے فوٹو گرافی مقابلوں میں شرکت کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں 12 اگست تک توسیع کی گئی ہے ۔ جمعہ کو کمشنر آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنس بی پی آچاریہ نے یہ بات بتائی ۔ آئی اینڈ پی آر کمشنر نے پریس نوٹ میں اطلاع دی ہے کہ 19 اگست کو عالمی یوم فوٹو گرافی کے موقع پر آئی اینڈ پی آر ڈپارٹمنٹ ریاستی سطح کے فوٹو گرافی مقابلہ کا انعقاد کررہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقابلے تین زمرہ جات میں منعقد ہوں گے ۔ پہلا زمرہ ’ بنگارو تلنگانہ ‘ جو مشن کاکتیہ ، ہریتاہارم ، سیاحت ، تہذیب و ثقافت پر ہوگا ۔ دوسرے زمرہ میں ’ تلنگانہ کے تہوار ‘ جو بونالو ، بتکما ، گوداوری پشکرالو پر ہوگا ۔ اور تیسرا زمرہ فوٹو جرنلزم جو تلنگانہ میں بہترین نیوز پکچر پر ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT