Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی وزرا کی ریلوے عدالت میں حاضری

ریاستی وزرا کی ریلوے عدالت میں حاضری

ریل روکو مقدمہ کا فیصلہ 30 اگسٹ تک محفوظ
حیدرآباد 28 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاست کے تین وزراء آج سکندرآباد کی ریلوے کورٹ میں حاضر ہوئے اور عدالت نے ریل روکو مقدمہ کا فیصلہ 30 اگسٹ تک محفوظ کردیا ہے۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ، این نرسمہا ریڈی اور ٹی پدما راؤ اور دیگر 14 کے خلاف ریلوے پولیس نے یکم مارچ 2011 ء کو تلنگانہ تحریک کے دوران ریل روکو احتجاج پر مقدمہ درج کیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت سکندرآباد میٹرو پولیٹن ریلوے کورٹ میں آج اختتام کو پہونچنے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کردیا۔ ریلوے پبلک پراسکیوٹر سرینواس ریڈی نے بحث مکمل کی اور بتایا کہ جج نے فیصلے کو 30 اگسٹ تک محفوظ کردیا ۔ وزیرداخلہ نرسمہا ریڈی نے میڈیا سے بتایا کہ اُن کے اور دیگر وزراء کے علاوہ دیگر افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے اور گواہوں کا بھی بیان قلمبند کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ وکیل دفاع نے بتایا کہ ریل روکو احتجاج کے پیش نظر ریلویز نے گوداوری اکسپریس ٹرین منسوخ کردی تھی اور یہ علم نہیں کہ کس نے ٹرین روکی تھی۔ وزراء کی حاضری کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT